Skip to content

بابری مسجد
یہ ظلم کا بازار اتر جائے گا اک دن
ہرشخص اجالا لیے گھر جائے گا اک دن
انجم سبھی ہو جائیں گے اک روز منظّم
ظلمات کا شیرازہ بکھر جائے گا اک دن
میں تو ترا حق مانگنے والوں میں رہوں گا
ہوگا جو بہت، میرا بھی سر جائے گا اک دن
پھر تیرے نمازی تجھے آباد کریں گے
پھر صحن ترا سجدوں سے بھرجائے گا اک دن